اڈیالہ جیل، اجازت مل گئی

اسلام آباد(پی این آئی)اڈیالہ جیل، اجازت مل گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کور کمیٹی کے رکن فردوس شمیم کو جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اجازت دے دی۔بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ کی جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے سماعت کی۔درخواست گزار وکیل بابراعوان نے کہا کہ درخواست گزار پی ٹی آئی کی مرکزی کور کمیٹی کے ممبر ہیں، جیل حکام جان بوجھ کر درخواست گزار کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں دے رہے، فردوس شمیم کو جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


اسسٹنٹ اٹارنی جنرل عمران فاروق نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے خود جیل حکام سے کہا ملاقاتوں سے متعلق فوکل پرسن سے رجوع کیا جائے، درخواست گزار فوکل پرسن سے رجوع کریں۔فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے فردوس شمیم کو ملاقات کی اجازت دے دی۔عدالت نے فوکل پرسن کی قانونی حیثیت سے متعلق دلائل طلب کر لیے۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں