خیبرپختونخوا، رمضان پیکج میں نقد رقم دینے کا اعلان

پشاور(پی این آئی)خیبرپختونخوا، رمضان پیکج میںنقد رقم دینے کا اعلان۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔خیبرپختون خوا حکومت نے رمضان پیکیج میں شہریوں کو نقد رقم دیے جانے کا اعلان کیا ہے۔اس حوالے سے وزیرِ خوراک خیبر پختون خوا ظاہر شاہ طورو نے بتایا ہے کہ رمضان المبارک کے لیے پلان تشکیل دیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ شہریوں کو فوڈ پیکیج کی بجائے نقد رقم دی جائے گی، نقد رقم دینے کا مقصد عوام کو دھکم پیل اور بد نظمی سے بچانا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔وزیرِ خوراک خیبر پختون خوا ظاہر شاہ طورو کے مطابق صوبے میں رجسٹرڈ خاندانوں کی مجموعی تعداد ساڑھے 8 لاکھ ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ خیبر پختون خوا میں تقریباً 50 لاکھ لوگ احساس پروگرام کے لیے رجسٹرڈ ہیں، ہر خاندان کو احساس پروگرام کے تحت 10ہزار روپے دیے جائیں گے۔وزیرِ خوراک خیبر پختون خوا ظاہر شاہ طورو کا یہ بھی کہنا ہے کہ رمضان میں اشیائے خور و نوش کی قیمتوں کےکنٹرول اور گراں فروشی میں ملوث افراد کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں