الیکشن میں مبینہ دھاندلی کیخلاف احتجاج کرنیوالے اہم پی ٹی آئی رہنمائوں کو گرفتار کر لیا گیا

لاہور (پی این آئی) پی ٹی آئی رہنمائوں کو گرفتار کر لیا گیا۔۔ تحریک انصاف کے اہم رہنماؤں لطیف کھوسہ اور سلمان اکرم راجہ کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ کو لاہور کے علاقے اچھرہ سے حراست میں لیا گیا۔

لطیف کھوسہ کے بیٹے شہباز کھوسہ کا کہنا تھا کہ ان کے والد کو صدر کے علاقے سے گرفتار کیا گیا،پولیس نے پی ٹی آئی رکن پنجاب اسمبلی فرحت عباس کو بھی تحویل میں لے لیا۔بتایا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے رہنما لاہور میں حالیہ الیکشن کے دوران مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاج کر رہے تھے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں