صدارتی انتخابات،پیپلز پارٹی نے فضل الرحمان سےحمایت مانگ لی

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نے جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانافضل الرحمان سے ملاقات کرکے صدارتی انتخاب میں تعاون کی درخواست کی ہے۔

پیپلز پارٹی کے وفد کی قیادت یوسف رضا گیلانی نے کی، وفد میں وفد میں راجہ پرویز اشرف، خورشید شاہ اور نوید قمر شامل تھے۔جے یو آئی کی جانب سے مولانا عبدالغفور حیدری، حاجی غلام علی، انجینیئر ضیاء الرحمان ملاقات میں شریک تھے۔جے یو آئی کے ترجمان اسلم غوری، مولانا عبدالواسع اور مفتی روزی خان بھی ملاقات میں شامل تھے۔

پیپلز پارٹی کے وفد نے کی مولانا فضل الرحمان سے صدارتی انتخاب میں تعاون کی درخواست کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں