سکیورٹی فورسز کا آپریشن،کتنے دہشت گرد ہلاک ہوگئے ؟ بڑی خبر آگئی

راولپنڈی( پی این آئی) پاک فوج کا ملک بھر میں دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کے خلاف کامیاب آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخواہ میں دو مقامات پردوران آپریشن 2 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آرکے مطابق سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخواہ میں دو مقامات پر دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کیا۔

سکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشتگردوں کو ہلاک کردیا، سکیورٹی فورسز نے پہلا آپریشن خیبر میں کیا، آپریشن میں دہشتگرد شمروز عرف شانے مارا گیا۔دوسرا آپریشن ڈیرہ اسماعیل خان میں کیا گیا، ڈی آئی خان میں آپریشن کے دوران دہشتگرد منصورکو ہلاک کردیا گیا۔ ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے، علاقے میں مزید دہشتگردوں کی مبینہ موجودگی کے باعث کلیئرنس آپریشن جاری ہے، ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسز اور شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں