اسحاق ڈار کو کونسی وزارت دی جائیگی؟ فیصلہ ہوگیا

اسلام آباد(پی این آئی)سابق وزیر خزانہ اور مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما اسحاق ڈار کو وزیر خارجہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 

 

 

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار وزیر خارجہ اور سابق نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی خارجہ امور کے مشیر ہوں گے جبکہ طارق فاطمی وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ ہوں گے۔ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم سے آج سابق نگران وزیرِ خارجہ اور سیکریٹری خارجہ کی ہونے والی ملاقات میں اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔ذرائع کا کنا ہے کہ ملاقات میں سابق نگران وزیرِ خارجہ جلیل عباس جیلانی نے نگران حکومت کے دور میں خارجہ امور میں ہوئی پیش رفت کے بارے میں تفصیلی بریفننگ دی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں