سابق شوہر کلین شیو ہو گئے

لاہور (پی این آئی) پاکستانی معروف گلوکار عمیر جسوال نے کلین شیو کر کے “فیس لک” تبدیل کر لی یے۔۔۔۔۔۔مداح عمیر جسوال کی اس کارروائی کا تعلق ان کی سابقہ اہلیہ ثناء جاوید سے علیحدگی کے ساتھ جوڑ رہے ہیں ۔۔۔ بعض مداحوں کا خیال ہے کہ عمیر جسوال نے ثناء جاوید سے علیحدگی کو دکھ بھرا لمحہ سمجھا ہے اسی لیے انہوں نے حلیہ تبدیل کر لیا ہے ۔۔۔ مداحوں کا کہنا ہے کہ عام طور پر جب لڑکیوں کا دل ٹوٹتا ہے تو وہ اپنے بال چھوٹے کر لیتی ہیں اور جب لڑکوں کا دل ٹوٹتا ہے تو وہ یا تو داڑھی رکھ لیتے ہیں یا منڈوا لیتے ہیں۔


گزشتہ روز گلوکار عمیر جسوال نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر نئی تصویر شیئر کی ہے جسے دیکھ کر لگتا ہے کہ یہ مثال اُن پر بالکل صادق آ رہی ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close