پی ٹی آئی سینئر رہنما نے پشاور میں سیٹیں 3 سے 7کروڑ روپے میں فروخت ہونے کا دعوٰی کر دیا

پشاور(پی این آئی)پی ٹی آئی سینئر رہنما نے پشاور میں سیٹیں 3 سے 7کروڑ روپے میں فروخت ہونے کا دعوٰی کر دیا۔۔۔۔۔۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ پشاور میں تاریخی دھاندلی ہوئی ہے، سیٹیں 3 سے 7 کروڑ روپے میں فروخت ہوئیں۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو فارم 45 دینے کی درخواست دی، اب تک نہیں دیے، میرے حلقے کے فارم 45 الیکشن کمیشن نے اپلوڈ کر کے دوبارہ ڈیلیٹ کیے، جوڈیشل انکوائری کر کے ملوث افسران کے خلاف کارروائی کی جائے۔۔۔۔۔۔

انہوں نے کہا کہ چیف سیکریٹری اور آئی جی نے کیا کیا آج تک؟ ہم انتقامی کارروائی نہیں بلکہ انصاف چاہتے ہیں، ہم سب وزیراعلیٰ کو خط لکھیں گے کہ جوڈیشل انکوائری ہو۔تیمور جھگڑا کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور اور بانی پی ٹی آئی صوبائی کابینہ بنائیں گے، اگر میں الیکشن واقعی ہارا ہوں تو کابینہ میں میرا حق ہی نہیں بنتا۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں