لاہور(پی این آئی)مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ شہباز شریف نے سائیکل پر آنے کا دعویٰ بھی نہیں کیا، انہوں نے گورنر ہاؤسز کو یونیورسٹیاں بنانے کا دعویٰ نہیں کیا، انہوں نے معاشی ماہرین کی مشاورت سے معاشی ایجنڈا تیار کیا ہے، کابینہ کے نام کب فائنل ہوں گے یہ کہنا قبل ازوقت ہے۔ان کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے بطور اپوزیشن لیڈر جو معاشی ایجنڈا پیش کیا تھا کل اس کا اعادہ کیا، ٹیکس چوری، بجلی گیس کی چوری روکنے پر کسی ادارے کو اعتراض نہیں،
پی ٹی آئی آج جو فلور پر مطالبہ کر رہی ہے 4 سال پہلے ہم یہی مطالبہ کرتے رہے، اُس وقت پی ٹی آئی نہ جواب دیتی تھی نہ ان کا وزیرِ اعظم ایوان میں آتا تھا، ہنسی آتی ہے، وہ لوگ مطالبے کرتے ہیں جنہوں نے پانچ پانچ جماعتیں تبدیل کی ہیں۔سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ایوب خان کی 1947 میں کرپشن کی انکوائری کی گئی تھی، انکوائری کے بعد ایوب خان کو بارڈر سے مشرقی پاکستان ٹرانسفر کر دیا گیا تھا، عمر ایوب کل تک نواز شریف اور شہباز شریف کے نعرے لگایا کرتا تھا، آج وہ پی ٹی آئی کا لیڈر ہے جبکہ وفادار لیڈر موجود ہیں جو سائیڈ پر ہیں۔
خواجہ آصف نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف کی ہی قیادت رہے گی اور فیصلے بھی نواز شریف کے ہوں گے، اس چیز کا بھی امکان ہے کہ نواز شریف کو پارٹی صدارت دی جائے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں