طلبا کے لیے بڑی خبر !امتحانات ملتوی ، اب کب ہوں گے؟

ویب ڈیسک (پی این ا ٓئی)خیبرپختونخوا کے ضلع اپردیر میں شدید موسمی صورتحال کے باعث سرکاری اسکولوں کے سالانہ امتحانات ملتوی کردیے گئے۔

محکمہ تعلیم کے مطابق اپردیر میں برفباری کے سبب کل سے ہونے والے سرکاری اسکولوں کے سالانہ امتحانات ملتوی کردیے گئے۔ حکام کے مطابق بچوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔امتحانات ملتوی کرنے کا حکم ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عبدالرحمان نے تمام اے ڈی اوز، ایس ڈی اوز کو آڈیو میسج کے ذریعے کردی، ڈی اے او ایجوکیشن عبدالرحمن خان نے کہا کہ امتحانات ایک ہفتے کے لیے موخر کرنے کا حکم دیا گیا ہے کیونکہ شدید برفباری میں امتحانات لینا مشکل تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں