نواز شریف کی 24 ہزار ووٹوں سے شکست کا نوٹیفیکیشن جاری

مانسہرہ (پی این آئی) نواز شریف کو 24 ہزار سے زائد ووٹوں سے شکست، این اے 15 مانسہرہ سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ شہزادہ گستاسپ کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے 15 مانسہرہ سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار شہزادہ گستاسپ کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ گزشتہ روز ریٹرننگ افسر نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 15 کا فارم 49 جاری کر دیا گیا تھا۔ ریٹرننگ افسران کی جانب سے جاری فارم 49 کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کو آزاد امیدوار شہزادہ گستاسپ خان نے شکست دی، گستاسپ خان نے ایک لاکھ 5 ہزار 259 ووٹ حاصل کیے اور نواز شریف 80413 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 15 مانسہرہ کا انتخابی نتیجہ چیلنج کیا تھا جب کہ انتخابی عذر داری کیس میں ان کی درخواست بھی مسترد کر دی تھی جس میں انہوں نے حلقے میں ری الیکشن کی استدعا کی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں