ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا نوٹیفیکیشن جاری

فیصل آباد (پی این آئی) فیصل آباد کے حلقہ این اے 97 تاندلیانوالہ میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دے دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق این اے 97 کے ریٹرننگ افسر نے تمام امیدواروں کو نوٹس جاری کردیے، اس میں کہا گیا کہ دوبارہ گنتی گورنمنٹ ٹیکنیکل ہائی سکول پیپلز کالونی میں دن 11 بجے ہوگی۔این اے 97 سے آزاد امیدوار سعد اللّٰہ بلوچ کامیاب ہوئے تھے، مسلم لیگ ن کے امیدوار علی گوہر بلوچ دوسرے نمبر پر رہے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں