تازہ ترین

سینیٹر علی ظفر نے چئیرمین پی ٹی آئی کیلئے نامزدگی پر ہچکچاہٹ کااظہار کردیا

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے نامزد پارٹی چئیرمین سینیٹر علی ظفر نے چیئرمین بننے میں ہچکچاہٹ کا اظہار کردیا۔

علی ظفر کا کہنا تھا کہ موجودہ صورت حال اور پی ٹی آئی کے مقدمات کے تناظر میں ان کا ضمیر یہ کہتا ہے کہ توجہ مقدمات پر رکھی جائے۔انہوں نے کہا کہ اگر میں نے پارٹی کی ایڈمنسٹریشن بھی سنبھال لی تو مقدمات پر توجہ نہیں دے سکوں گا۔علی ظفر کا مزید کہنا تھا کہ بطور چیئرمین اُن کی نامزدگی اعزاز کی بات ہے ، مگر اُن کا نام قبل از وقت سامنے آگیا ۔ اس پر مشاورت کریں گے ، ہوسکتا ہے اس فیصلے پر نظرِ ثانی کریں۔ علی ظفر نے کہا کہ اگر انہوں نے چیئرمین بننے سے معذرت کی تو گوہر خان ہی پارٹی چیئرمین شپ کے امیدوار ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں