کے پی کے کی گورنرشپ کیلئے پیپلزپارٹی کی طرف سے کون امیدوار؟ نام سامنے آگئے

پشاور (پی این آئی) خیبرپختونخواکی گورنرشپ کیلئے پیپلزپارٹی کی طرف سے چار نام سامنے آگئے۔

ذرائع کے مطابق مرکزی رہنما فیصل کریم کنڈی، شجاع خان گورنر شپ کی دوڑ میں شامل ہیں۔ یاور نصیر اور امجد آفریدی بھی گورنر شپ کے امیدوار ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصل کریم کنڈی گورنر کے لیے مضبوط امیدوار ہیں۔اس سے قبل پنجاب میں گورنر کے عہدے کے لیے ممکنہ نام بھی سامنے آئے تھے۔ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب کے لیے مخدوم احمد محمود، قمر زمان کائرہ اور ندیم افضل چن کے نام زیر غور ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مخدوم احمد محمود پارٹی قیادت کی پہلی ترجیح ہوں گے اور وہ مسلم لیگ (ن) کے لیے بھی قابل قبول ہوں گے۔ واضح رہے کہ وفاق اور صوبوں میں حکومت سازی کے لیے مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے درمیان معاملات طے پاگئے ہیں جس کے تحت شہباز شریف وزیراعظم ہوں گے اور آصف زرداری صدر مملکت کے لیے مشترکہ امیدوار ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close