اسلام آباد(پی این آئی)ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم جاری۔۔۔۔۔۔۔اسلام آباد ہائی کورٹ کا ڈی اسلام آباد عرفان نواز میمن کی گرفتاری کا حکماسلام آباد ہائی کورٹ میں شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار خان کی غیرقانونی گرفتاریوں کے معاملے پر ڈی سی اسلام آباد عدالت میں پیش نہ ہوئے۔عدالت نے ڈی سی کی استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے چاروں صوبوں کے آئی جیز کو حکم دیا کہ ڈی سی اسلام آباد جہاں ملیں انہیں گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایس ایس پی آپریشنز ملک جمیل ظفر اور ایس پی صدر فاروق بُٹر وکلا کے ساتھ عدالت کے سامنے پیش ہوئے، تاہم ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن عدالت کے سامنے پیش نہ ہوئے۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے وکیل نے عاالت کو بتایا کہ ’ڈی سی نے والدہ کے ساتھ عمرے پر جانا ہے۔‘اس پر جسٹس بابر ستار نے کہا کہ ’عدالت کو بتائے بغیر ڈی سی بیرون ملک چلے گئے؟‘اس کے نعد عدم حاضری پر عدالت نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں