صنم جاوید کوبڑی خوشخبری مل گئی

لاہور(پی این آئی)صنم جاوید کوبڑی خوشخبری مل گئی۔۔۔۔۔۔۔لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما صنم جاوید کے شوہر عتیق ریاض کی ضمانت منظور کر لی۔جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے ضمانت منظور کی۔ عدالت نے وکلاء کے دلائل کے بعد فیصلہ سنایا۔ملزم عتیق ریاض کو پولیس نے جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں گرفتار کر رکھا ہے۔عتیق ریاض کے خلاف تھانہ سرور روڈ پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں