عمران خان نے کن سیاسی جماعتوں سے بات کرنے سے منع کردیا؟ پی ٹی آئی رہنما کا بڑا انکشاف

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر علی محمد خان کائرہ کا کہنا ہے کہ ہمیں سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے ن لیگ اورپیپلز پارٹی سے بات کرنے سے منع کیا ہے ، ان کے علاوہ باقی دیگر جماعتوں سے ہماری بات چیت کا عمل جاری ہے۔

علی محمد خان نے کہا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کے حوالے سے رائے مثبت نہیں تھی، اور میرے خیال میں بھی پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کے ساتھ اتحاد نہیں ہونا چاہئے،وفاق میں سنی اتحاد کونسل کے ساتھ معاملات فائنل مراحل میں ہیں، سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے ایم ڈبلیو ایم کے ساتھ الائنس کی منظوری نہیں دی تھی، ایم ڈبلیو ایم ہمارے لیے قابل احترام ،مشکل وقت میں ساتھ دیا۔ اب ایم ڈبلیو ایم والا معاملہ ختم ہوگیا، صرف سنی اتحاد کونسل کی بات ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت تحریک انصاف سب سے بڑا پارلیمنٹری یونٹ ہے،ہمارے بعد ن لیگ اورتیسرے نمبر پر پیپلز پارٹی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں