انتخابات میں دھاندلی کیخلاف بڑی سیاسی جماعت ایکشن میں آگئی

اسلام آباد(پی این آئی) انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر جماعت اسلامی نے آل پارٹیز کانفرنس طلب کرلی۔

اعلامیہ جماعت اسلامی کے مطابق آل پارٹیز کانفرنس 25 فروری کو اسلام آباد میں ہوگی،کانفرنس میں شرکت کے لیے تمام جماعتوں کو دعوت نامہ بھیج دیا گیا ہے۔علامیے میں کہا گیا کہ کانفرنس کا مقصد جمہوریت کا بچاؤ ہے، تمام سیاسی جماعتوں سے اپیل ہے ملک میں حقیقی جمہوریت کے لیے آگے بڑھیں۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ 2024 کے انتخابات ملکی تاریخ کے آلودہ،بدنام اور متنازع ترین الیکشن تھے، پی ٹی آئی سمیت تمام متاثرہ سیاسی جماعتوں سے رابطے کر رہے ہیں۔ کمشنر راولپنڈی کے انکشافات ہمارے مؤقف کی تائید ہیں، کمشنر کی طرح مزید ضمیر جاگ گئے تو دھاندلی کرنے والے کدھر جائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں