علی امین گنڈاپور کو الیکشن کمیشن نے خوفناک جھٹکا دیدیا

اسلام آباد (پی این آئی)الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے نامزد وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی کامیابی کے نوٹیفکیشن روک لیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اور صوبائی اسمبلی کے کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن میں علی امین گنڈاپور کا نام نہیں ہے۔8 فروری کے الیکشن میں ڈیرہ اسماعیل خان سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 44 اور پی کے 113 پر علی امین گنڈاپور کامیاب ہوئے تھے۔ نوٹیفکیشن میں این اے 44 اور پی کے 113 کے خانے کا اندراج نہیں ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں