پاکستان میں پھر زلزلہ، شدت کتنی تھی؟

پشاور (پی این آئی) پاکستان میں پھر زلزلہ ۔۔ سوات اور مینگورہ سمیت گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

 

 

 

سوات اور مینگورہ میں زلزلہ آنے پر شہری خوف میں مبتلا ہو گئے اور گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کی جانب سے کہا گیا کہ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.9 ریکارڈ کی گئی جبکہ گہرائی 142 کلو میٹر زیر زمین تھی۔ زلزلے سے کسی جانی و مالی نقصان کی تاحال اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں