علی امین گنڈاپور سے کیا اختلافات ہیں؟ پی ٹی آئی رہنما عاطف خان کا ردِعمل آگیا

مردان(پی این آئی)مردان سے تحریک انصاف کے آزاد نومنتخب ایم این اے عاطف خان نے اپنے نام سے منسوب خبروں کی تردید کردی.

عاطف خان کا اپنے آڈیو بیان میں کہنا ہے کہ میں نے نا ہی استعفی دیا ہے, نا ہی انکا علی امین گنڈاپور سے کوئی اختلاف ہے۔ نومنتخب رکن قومی اسمبلی کاکہناتھا کہ عمران خان کی جانب سے علی امین گنڈا پور کو وزیراعلی خیبرپختونخوا نامزد کرتے ہی میں نے مبارک دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا،میرے نام سے یہ خبرین جھوٹی اور من گھڑت ہے۔

جبکہ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کو اُن کی خدمات کا صلہ ملا ہے۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں شیر افضل مروت نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کو وزیراعلیٰ نامزد ہونے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور وزارت اعلیٰ کےلیے موزوں شخصیت ہیں، نامزد وزیر اعلیٰ کو ان کی خدمات کا صلہ ملا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں