تازہ ترین

الیکشن کمیشن نے عون چوہدری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عون چوہدری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔

الیکشن کمیشن نے لاہو رکے حلقے این اے 128 سے آزادامیدوار سلمان اکرم راجہ کی درخواست پر حکم نامہ جاری کر دیا جس میں آئی پی پی (استحکام پاکستان پارٹی) کے امیدوار عون چوہدری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا ہے۔واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے این اے 128 سے عون چوہدری کی جیت کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دینے کی درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کیا تھا۔ الیکشن کمیشن نے عون چوہدری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن گزشتہ روز جاری کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں