ملتان (پی این آئی) ووٹوں کی دوبارہ گنتی، پی ٹی آئی کا حمایت یافتہ امیدوار جیت گیا ۔۔ شجاع آباد سے صوبائی اسمبلی کے حلقے پی پی 222 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا عمل مکمل ہونے پر پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار ایاز احمد بودلہ کامیاب قرار پائے ہیں۔
اس حلقے سے ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں رانا طاہر شبیر کے 90 ووٹ مسترد ہوئے جبکہ میاں ایاز احمد کے 45 ووٹ مسترد قرار پائے۔ حلقہ پی پی 222 کے 45 پولنگ سٹیشنز ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا عمل آٹھ گھنٹے تک جاری رہا اور اس دوران ریٹرنگ آفیسر کے دفتر کے باہر تمام وقت سیاسی کارکنوں کی بڑی تعداد موجود رہی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں