تین ماہ کیلئے بجلی مہنگی کرنے کی تیاریاں

اسلام آباد (پی این آئی) تین ماہ کیلئے بجلی مہنگی کرنے کی تیاریاں۔۔۔ وزارت توانائی نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے لیے نیپرا میں درخواست دائر کردی ہے۔

وزارت توانائی نے نیپرا میں کی گئی دائر درخواست میں آئندہ 3ماہ کیلئےبجلی کی قیمتوں میں4روپے40پیسےاضافے کا مطالبہ کیا ہے،بجلی سہ ماہی ایڈجسٹمٹ کی مد میں کی جائےگی بجلی صارفین پر 82ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑےگا نیپرا14 فروری کودرخواست پرسماعت کرےگی ۔درخواست کے متن میں وزارت توانائی نےلکھا کہ فیصل آبادالیکٹرک سپلائی کمپنی نے9ارب 44کروڑاضافہ مانگاہےپشاورالیکٹرک سپلائی 11ارب 60کروڑمیپکو نے 15ارب مانگاہےلیسکونے15ارب 10کروڑکیسکو نے10 ارب اضافہ مانگاہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں