ن لیگ یا پی ٹی آئی، عوام میں مقبولیت کم ہوئی یا زیادہ ؟ تہلکہ خیز رپورٹ

کراچ(پی این آئی)ن لیگ یا پی ٹی آئی، عوام میں مقبولیت کم ہو ئی یا زیادہ ؟ تہلکہ خیز رپورٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔تحریک انصاف کی عوام میں مقبولیت کم ہو ئی یا زیادہ ؟ اس حوالے سے اہم سروے کے نتائج منظر عام پر آئے ہیں ۔آئی آر آئی ایس کمیونی کیشن کی زیر نگرانی انتہائی اہم سروے کے نتائج کے مطابق جنوری 2024 میں آئی آر آئی ایس کمیونی کیشن نے پنجاب میں رائے عامہ کا ایک حالیہ سروے منعقد کیا، نتائج میں سیاسی جماعتوں کی درجہ بندی میں تبدیلی، اور وسیع تر مسائل حل کرنے کیلئے ایک مستحکم حکومت کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔۔۔۔۔۔۔

فروری/مارچ 2023 سے جنوری 2024 تک سیاسی جماعتوں کی درجہ بندی میں بھی تبدیلیاں آئی ہیں پی ٹی آئی کی عوام میں مقبولیت 43 فیصد سے کم ہو کر 35 فیصد ہوگئی جو آنے والے الیکشن میں ووٹنگ میں کمی کی طرف اشارہ ہے، مسلم لیگ( ن) کی مقبولیت میں اضافہ دیکھنے میں آیا جو 31 فیصد سے بڑھ کر 43 فیصد ہوگئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں