اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی چھت ایک بار پھر ٹپکنے لگی

اسلام آباد (پی این آئی) جڑواں شہروں میں بارش کے بعد نیواسلام آباد میں اربوں روپے کی لاگت سے بننے والے ایئر پورٹ کی چھت ایک مرتبہ بری طرح ٹپکنے لگا۔

تفصیلات کے مطابق بارش سے اسلام آباد ائیرپورٹ زون 5 انٹرنیشنل بریفنگ ایریا میں پانی ٹپک کر ہال میں بہنا شروع ہوگیا جبکہ انڑنیشنل ڈیپارچر لیول 3 کے سامنے کنکورس ہال کی چھت بھی بری طرح متاثرہوئی۔چھت سے پانی کسی پرنالے کی گر کر کنکورس ہال میں پھیل گیا۔ ایئرپورٹ پر موجود شہریوں نے کہا کہ کثیر سرمائے سے بنے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر آپریشنل ہونے کے بعد نقائص سامنے آرہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں