فیصلوں میں جلدی کس وجہ سے ہو رہی؟بتا دیا

راولپنڈی (پی این آئی)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ فیصلوں میں جلدی الیکشن کی وجہ سے ہورہی ہے۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے سامنے پٹیشن دائر کی۔انکا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی آج سچے ثابت ہوگئے ہیں۔علیمہ خان نے کہا کہ 8 فروری سے ہمارا مستقبل منسلک ہے، چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل ہے بےقصوروں کو رہائی دلائی جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں