عمران خان کا جج سے ڈائیلاگ، بڑے انکشافات

راولپنڈی (پی این آئی)عمران خان کا جج سے ڈائیلاگ، بڑے انکشافات۔۔۔۔۔بانیٔ پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل میں سماعت کے دوران جج سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 9 مئی کو میں گرفتار تھا، پھر بھی مجھ پر مقدمات بنا دیے گئے۔بانیٔ پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے خلاف 9 مئی کے کیسز کی سماعت راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے کی۔دورانِ سماعت بانیٔ پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے وکلاء عدالت میں پیش ہوئے۔بانیٔ پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو بھی عدالت میں پیش کیا گیا۔

9 مئی کے کیسز کے تفتیشی افسران نے عدالت میں چالان جمع کرا دیے۔انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے کیس کی مزید سماعت 6 فروری تک ملتوی کر دی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں