نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی کواہم عہدہ دینے کا فیصلہ کر لیا گیا

کراچی(پی این آئی)نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی کواہم عہدہ دینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔۔۔۔۔۔چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف کی جگہ محسن نقوی کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں نامزد کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔محسن نقوی اس وقت پنجاب کے نگران وزیر اعلیٰ بھی ہیں جنہیں بورڈ آف گورنرز میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بورڈ آف گورنرز میں وزیر اعظم کی دو نامزدگیاں ہوتی ہیں، ایک مصطفیٰ رمدے ہیں اور دوسرے اب محسن نقوی کا شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے انتخابات میں بورڈ آف گورنرز میں سے ہی چیئرمین منتخب کیا جاتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں