پاکستانی عوام کو 300یونٹ بجلی مفت دینے کا پیکج، حمزہ شہباز کا جلسے میں اعلان

لاہور (پی این آئی) پاکستانی عوام کو 300یونٹ بجلی مفت دینے کا پیکج ایک اور بڑی پارٹی نے دے دیا۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز نے لاہور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت آئی تو 300 یونٹ بجلی مفت ملے گی۔ ہمارے دور میں بجلی 7 روپے فی یونٹ تھی اور پیٹرول 71 روپے لیٹر تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف نے صرف 16 ماہ محنت کر کے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچا لیا، ہماری حکومت نے آئی ایم ایف کا پروگرام بحال کروایا۔اس سے قبل چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کئی مرتبہ 300 یونٹ بجلی مفت دینے کا اعلان کیا ہے، گزشتہ روز انہوں نے کوٹ ادو میں جلسے سے خطاب کے دوران بھی یہی دعویٰ دہرایا، ان کا کہنا تھا کہ ملک کی اتنی خدمت کرنا چاہتا ہوں جتنی بیٹا ماں کی خدمت کرتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں