کراچی میں انتخابی دفاتر پر حملے

راچی (پی این آئی) شہر قائد میں پیپلز پارٹی اور تحریکِ انصاف کے انتخابی دفاتر پر حملے کیے گئے ہیں، میڈیا رپورٹس کے مطابق حملوں میں کئی کارکن زخمی ہو گئے ۔۔۔۔

بتایا گیا ہے کہ حیدری تھانے کی حدود این اے 250 اور پی ایس 129 میں پاکستان پیپلز پارٹی کے دفتر پر حملہ کیا گیا، حملے میں 4 کارکنان زخمی ہوگئے۔۔۔۔۔ پیپلز پارٹی کے رہنما خواجہ سہیل منصور نے دعویٰ کیا ہے کہ آفس پر ایم کیو ایم کے کارکنان نے حملہ کیا۔۔۔۔۔ کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں پیپلز پارٹی کے 4 کارکنان زخمی ہوئے ہیں اور انہوں نے واقعے کے خلاف درخواست جمع کرائی ہے۔۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان تحریکِ انصاف نے بھی الزام لگایا ہے کہ این اے 248 کے امیدوار ارسلان خالد سمیت 10 سے زائد کارکنان ایم کیو ایم کی جانب سے کیے گئے حملے میں زخمی ہو گئے ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں