ملک میں ایک بار پھر سوشل میڈیا سروسز اچانک معطل، وجہ کیا بنی؟

اسلام آباد(پی این آئی) پاکستان بھر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی سروسز اچانک ڈاؤن ہو جانے کے سبب کروڑوں صارفین اذیت میں مبتلا ہوگئے۔

پچھلے چند گھنٹوں سے صارفین کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک، ایکس (سابق ٹوئٹر)، انسٹاگرام اور ٹک ٹاک تک رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔اس کے علاوہ یوٹیوب کی سروس بھی انتہائی سست ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک، ایکس، انسٹاگرام اور ویڈیو شیئرنگ سائٹ یوٹیوب کے ڈاؤن ہونے سے صارفین رسائی حاصل نہیں کر پا رہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں