لاہور(پی این آئی)مسلم لیگ (ن) پنجاب کے اگلے وزیراعلیٰ کا فیصلہ کون کرے گا؟سابق وزیراعظم نے بتا دیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔کے صدر شہباز شریف نے کہا ہےکہ پنجاب کے اگلے وزیراعلیٰ کا فیصلہ نواز شریف کریں گے۔لاہور میں سینئر صحافیوں سے ملاقات میں شہباز شریف نے کہا کہ (ن) لیگ حکومت میں آئی تو بیروزگاری، مہنگائی اور بجلی کی قیمتیں ہنگامی بنیادوں پر کم کرے گی۔انہوں نے کہا کہ ثاقب نثار جیسے مہرے کے ذریعے نواز شریف کا تختہ الٹا گیا، ہم کبھی لاڈلے نہیں رہے، پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچانے اور سفارتی تعلقات کی بحالی کا کریڈٹ 13 جماعتوں کو جاتا ہے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے معاشرے میں زہر گھولا اور معاشرہ تقسیم در تقسیم کیا گیا،
اس نفرت کو ایک دو سال میں ختم کرنا بہت بڑا چیلنج ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ چارٹر آف اکانومی بنا کر مل جل کر چلنا ہو گا، پنجاب کا اگلا وزیراعلیٰ کون ہو گا یہ فیصلہ نواز شریف کریں گے، پارٹی منشور سے متعلق نوازشریف خود قوم کو آگاہ کریں گے، نوجوان نسل پر اربوں کھربوں روپے خرچ کرنے ہیں یہ پاکستان کا مستقبل ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی پختہ سوچ ہے کہ مشاورت سے پاکستان کو آگے لے کر جانا ہے۔ایک سوال کے جواب میں شہباز شریف نے کہا کہ کیا بلا میں نے یا نوازشریف نےلیا ہے ؟ عدالت کی کارروائی براہ راست نشر ہوئی تھی وہاں ثبوت کیوں نہیں دیے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں