عدالت نے عثمان ڈار کی والدہ کو بڑی خوشخبری سنا دی

لاہور (پی این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے سابق پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ ڈار کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے۔

 

 

 

 

انہوں نے این اے 71 اور پی پی 46 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے، ان کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف نصیر احمد نامی شخص نے درخواست دائر کی تھی۔ جس پر عدالت نے سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا تھا،جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے محفوظ فیصلہ سنا یا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں