تازہ ترین

عمران خان جیل میں کیوں ہیں؟شہباز شریف نے وجہ بتادی

لاہور(پی این آئی) سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے قوم کے ساتھ بددیانتی نہ کی ہوتی تو آج جیل میں نہ ہوتے۔

ایک انٹرویو میں شہباز شریف نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ انتخابات میں بلا ہوتا لیکن دنیا نے دیکھا کہ عدالت نے اس معاملے میں جو ثبوت ان سے مانگا وہ پیش نہیں کیا جاسکا۔ن لیگی صدر نے کہا کہ پاناما کیس میں نواز شریف کا نام ہی نہیں تھا کیس اس کو لے کر کیا گیا اور سزا اقامہ میں سنائی، ہمیں اس بات کا عہد کرنا چاہیے کہ جھوٹے الزامات اور بہتان تراشی سے گریز کریں۔شہباز شریف نے سوال کیا کہ 2017 میں ثاقب نثار کو سامنے رکھ کر نواز شریف حکومت کا تختہ کس نے الٹا؟ نواز شریف اب صرف سیاستدان نہیں اسٹیٹسمین ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں