بلے کا انتخابی نشان نہ ملنے پر زرتاج گل کا ردِعمل بھی آگیا

پشاور (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل کا کہنا ہےکہ انتخابی نشان چھیننے سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔

ہم نے طویل جدوجہد اور بربریت کا سامنا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری شناخت بلے کا نشان چھینا گیا، مجھے بینچ کا نشان دیا گیا، میرے لیے پی ٹی آئی کا ٹکٹ ہی کافی ہے۔انتخابی نشان چھیننا ان کا آخری حربہ تھا، انتخابی نشان چھیننے سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔زرتاج گل نے کہا کہ ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کو سڑکوں پر گھسیٹا گیا، دہشتگردی سے غداری تک پرچے ہم پر کاٹے گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں