ہم مرد میدان ہیں میدان نہیں چھوڑیں گے، ُپی ٹی آئی رہنما کی للکار

اسلام آباد(پی این آئی)ہم مرد میدان ہیں میدان نہیں چھوڑیں گے، ُپی ٹی آئی رہنما کی للکار۔۔۔۔ تحریک انصاف کے رہنما بابر اعون نے کہا ہےکہ بلا چھین لیا اور پچ اکھاڑ دی گئی لیکن ہم مرد میدان ہیں میدان نہیں چھوڑیں گے۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ پی ٹی آئی کسی صورت الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کرے گی، ہم سے بلا چھین لیا گیا ہے اور پچ اکھاڑدی گئی ہے، نوازشریف پہلے بھی دو چیفس سے لڑائی کرکے جاچکے ہیں، نوازشریف کو لانے سے اب کوئی استحکام نہیں آئے گا۔انہوں نے کہا کہ ایسے الیکشن ہوئے تو 2 ماہ بھی حکومت نہیں چل سکے گی،

جو بھی صورتحال ہو ہم الیکشن میں کھڑے ہیں، یہ ساری کوششیں ہوہی اسی لیے رہی ہیں کہ ہم میدان چھوڑ دیں لیکن ہم مرد میدان ہیں، چاہتے ہیں وکٹ بھی ہو پچ بھی اور مخالف بھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں