جیل سے الیکشن لڑنے کا اعلان

راولپنڈی(پی این آئی)جیل سے الیکشن لڑنے کا اعلان۔۔۔۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ گرفتار ہوا تو میں اور میرا بھتیجا راشد شفیق دونوں جیل سے قلم دوات کے نشان پر الیکشن لڑیں گے۔انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا اپنے خلاف ہونے والے کیسز پر اُف تک نہیں کی، معاملہ اللہ پر چھوڑ دیا۔ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید کا کہنا تھا چلہ بھی کاٹا اور قربانی بھی دی لیکن کوئی پریس کانفرنس نہیں کی، گرفتار ہوا تو میں اور راشد شفیق دونوں جیل سے قلم دوات کے نشان پر الیکشن لڑیں گے،

ساری قوم کو کہنا چاہتا ہوں اگر آج پولیس نے گرفتار کیا تو جیل سے الیکشن لڑیں گے، ہم نے پنڈی کی پگھ پر داغ نہیں لگنے دیا اور اب ووٹ ڈالنا آپ کا کام ہے۔ان کا کہنا تھا قلم دوات کے نشان پر 8 فروری کو دو حلقوں میں اکثریت سے جیتیں گے، راولپنڈی کے لوگوں کو احساس ہے کہ خدمت کس کا نام ہے اور کس نے کی ہے۔شیخ رشید کا کہنا تھا عوام کو مہنگائی اور بیروزگاری کے جہنم میں پھینکا گیا اس کا بدلہ لینے نکلے ہیں، ایک چیز کلیئر کرنا چاہتا ہوں کہ کبھی کسی کے خلاف پریس کانفرنس نہیں کی، کبھی کسی کے خلاف غلط بات کی اور نہ میں کروں گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں