تازہ ترین

کسی کا بھی میڈیا ٹرائل نہیں ہونا چاہیے، جہانگیر ترین کا بڑا اعلان

ملتان (پی این آئی) استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ ہماری پارٹی چند ماہ پرانی ہے، کچھ نشستوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی ہے۔

ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کسی کا بھی میڈیا ٹرائل نہیں ہونا چاہیے، الیکشن پاکستان کی ضرورت ہے، یقین ہے کہ انتخابات وقت پر ہوں گے۔عوام کا سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی ہے، اگر مہنگائی کو کنٹرول نہیں کر سکے تو یہ ہماری ناکامی ہوگی، دو نشستوں پر الیکشن لڑ رہا ہوں، عقاب کے نشان پر انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں، ہماری جماعت نئی ہے مگر پیغام پرانا ہے۔سربراہ استحکام پاکستان پارٹی نے کہا کہ معیشت پریس کانفرنس میں باتیں کرنے سے ٹھیک نہیں ہوتی، حلقے کے عوام کے لیے محنت کروں گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں