ایک اور سیاسی جماعت نے انتخابی نشان’بلا ‘مانگ لیا

اسلام آباد (پی این آئی) ٹیکنالوجی موومنٹ پاکستان (ٹی ایم پی) نے الیکشن کمیشن سے عام انتخابات کیلئے بلے کا انتخابی نشان مانگ لیا۔

 

 

 

ٹیکنالوجی موومنٹ پاکستان کی جانب سے الیکشن کمیشن میں دائردرخواست میں کہا گیا ہے کہ عام انتخابات میں ہمارے امیدوار حصہ لینا چاہتے ہیں، ہماری جماعت کو عام انتخابات کیلئے انتخابی نشان بلا الاٹ کیا جائے۔ ٹیکنالوجی موومنٹ پاکستان نے ترجیحی فہرست میں دوسرا انتخابی نشان لیپ ٹاپ بھی مانگ لیا۔ واضح رہے کہ پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس اعجاز انور اور جسٹس سید ارشدعلی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) انٹرا پارٹی الیکشن اور انتخابی نشان سے متعلق کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے تحریک انصاف کا انتخابی نشان بلا بحال کردیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں