معروف بھارتی کلاسیکل گلوکار چل بسے

ویب ڈیسک (پی این آئی) بھارت کے معروف کلاسیکل گلوکار اور موسیقار استاد راشد علی خان کینسر کے باعث انتقال کر گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کےمطابق استاد راشد علی خان کینسر کی طویل جنگ لڑنے کے بعد منگل کو زندگی کی بازی ہار گئے، ان کی عمر 55 سال تھی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ استاد راشد علی خان نومبر سے کولکتہ کے مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے اور کچھ دن قبل انہیں طبیعت ناسازی کے باعث وینٹی لینٹر پر منتقل کر دیا گیا تھا۔راشد خان اپنی شاندار کلاسیکل گلوکاری اور موسیقاری کے لیے جانے جاتے تھے۔ اپنے شاندار کیریئر کے دوران انہوں نے کئی میوزکل ایوارڈ اپنے نام کیے جب کہ 2022 میں انہیں بھارتی حکومت کی جانب سے ملک کے تیسرے بڑے ایوارڈ پدما بھوشن سے نوازا گیا۔اس کے علاوہ وہ نوجوانوں کو موسیقی اور گلوکاری بھی سکھاتے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں