عمران خان اور یاسمین راشد الیکشن لڑسکیں گے یا نہیں؟بڑی خبر

لاہور(پی این آئی)عمران خان اور یاسمین راشد الیکشن لڑسکیں گے یا نہیں؟بڑی خبر۔ الیکشن ٹربیونل نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے این اے 122 سے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کے خلاف اپیل کو مسترد کردیا جب کہ یاسمین راشد کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔لاہور ہائیکورٹ کے الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس طارق ندیم نے آراو کے فیصلے کے خلاف اپیلوں پر سماعت کی جس دوران این اے 122سے عمران خان کے کاغذات مسترد کیے جانے کے آر او کے فیصلے کے خلاف بھی اپیل پر سماعت ہوئی۔

دوران سماعت الیکشن کمیشن کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ عمران خان نااہل ہوچکے ہیں اور ان کے تجویزہ کنندہ کا تعلق بھی این اے 122 سے نہیں جب کہ (ن) لیگ کے وکیل نے بھی عمران خان کی اپیل کی مخالفت کی۔الیکشن ٹربیونل کے جج نے آر او کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے عمران خان کے کاغذات مسترد کیے جانے کے خلاف دائر اپیل کو مسترد کردیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں