پرویز خٹک کے اپنے ہی بھائی لیاقت خٹک خان کیخلاف میدان میں آگئے، الزامات کی بارش کردی

نوشہرہ (پی این آئی) پی ٹی آئی پی کے سربراہ پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خٹک کا کہنا ہے کہ پرویز خٹک بتائیں اقتدار حاصل کرنے کے لئے کتنی پارٹیاں بدلیں، وہ اپنے بھائی کا نہ بن سکا کسی اور کا کیا بھلا چاہے گا۔

نوشہرہ مانکی شریف میں انتخابی مہم کے دوران خطاب کرتے ہوئے حلقہ پی کے 89 سے جمعیت علمائے اسلام کے امیدوارلیاقت خان خٹک کا کہنا تھا کہ سب کو برا کہنے والے میرے بھائی پرویز خٹک کے دعوؤں سے تو ایسا معلوم ہورہا ہے کہ وہ کل یہ بھی دعویٰ کرے گا کہ پاکستان قائد اعظم نے نہیں میں نے بنایا ہے۔ لیاقت خٹک کا مزید کہنا تھا کہ مجھے پارٹیاں بدلنے کا طعنہ دینے والا میرا سگا بھائی پرویز خٹک بتائے تم نے اقتدار کے لئے کتنی پارٹیاں بدلیں، مجھے تو پارٹیاں بدلنے پر تم نے مجبور کیا، پرویز خٹک اپنے بھائی کا اپنا نہ بن سکا وہ کسی اور کیا بھلا چاہے گا۔یادرہے کہ لیاقت خٹک سربراہ پی ٹی آئی پارلیمنٹرین پرویز خٹک کے چھوٹے بھائی ہیں اور وہ جمعیت علماء اسلام کے ٹکٹ سے پی کے 89 کے حلقہ سے امیدوار ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں