تحریک انصاف کے ایک اور اہم رہنما کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی

لاہور(پی این آئی )پی ٹی آئی رہنمامیاں اسلم اقبال کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی۔

میاں اسلم اقبال اورانکےبھائی کی کاغذات نامزدگی مسترد ہونےکیخلاف اپیلیں منظور کر لی گئیں، اپیلٹ کورٹ نے آراوزکا میاں اسلم اقبال اور جاوید اقبال کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کافیصلہ کالعدم قراردیدیا۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق جسٹس طارق ندیم پر مشتمل الیکشن اپیلٹ ٹربیونل نے اپیلوں پرسماعت کی،اپیل کندگان کی جانب سے حفیظ الرحمان چودھری ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے،ریٹرننگ افسران پی پی 117کی جانب سے ریکارڈ پیش کیا گیا، حفیظ الرحمان چودھری ایڈووکیٹ نے کہاکہ اسلم اقبال اور جاوید اقبال کسی مقدمہ میں سزا یافتہ نہیں ،تجویز و تائید کندہ کے پیش نہ ہونے پر آر اوز نے کاغذات نامزدگی مسترد کئے ،قانونی طور پر دونوں بھائی الیکشن لڑنے کیلئے اہل ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں