لاہور(پی این آئی)تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار اور عمر ڈار کی والدہ نے کہا ہے کہ اگر میرا بیٹا عمر ڈار نہ ملا تو آئی جی کے خلاف ایف آئی آر درج کراؤں گی اور عدالت جاؤں گی۔
لاہورہائیکورٹ کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولیس نے سب کے سامنے میرے بیٹے کو اٹھایا، آئی جی پنجاب نے نوٹس کیوں نہیں لیا۔
انہوں نے کہا کہ میں کچھ نہیں کہوں گی، فیصلے اللّٰہ پر چھوڑتی ہوں، اگر میرے بیٹے پر کوئی مقدمات تھے تو عدالت لاتے اور سامنا کرتے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ترجمان تحریک انصاف نے دعویٰ کیا تھا کہ عثمان ڈار کے بھائی عمر ڈار کو لاہور سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں