پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد ساڑھے 4لاکھ سے تجاوز کرگئی

اسلام آباد(پی این آئی )غیرقانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے،01 جنوری 2024 کو جانے والے 917 افغان شہریوں میں 301 مرد، 214 خواتین اور 402 بچے اپنے ملک چلے گئے۔01 جنوری 2024 تک پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغان باشندوں کی کل تعداد 456,562 تک پہنچ چکی ہے اور واپسی کا یہ سلسلہ جاری اور ساری ہے
افغانستان روانگی کے لیے 46 گاڑیوں میں 84 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے۔

حکومت پاکستان کے اعلان سے قبل بھی غیرقانونی افغان باشندوں کی کثیر تعداد گرفتاری کے ڈر سے پاکستان سے واپس افغانستان جاتی رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں