اسلام آباد(پی این آئی) نیشل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے صارفین کے لیے بجلی مہنگی کردی۔
تفصیلات کے مطابق نیپرا نے کراچی کے لیے بجلی مہنگی کرنے کی حکومتی درخواست منظور کرتے ہوئےفی یونٹ بجلی کی قیمت ایک روپے 72 بڑھا دی ہے ۔نیپرا کی جانب سے یہ منظوری گزشتہ مالی سال کی دوسری اور تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ہے جس کے تحت جنوری تامارچ 2023کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں ایک روپے25 پیسےفی یونٹ جب کہ اکتوبر تا دسمبر 2022 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں47 پیسے فی یونٹ کا اضافہ منظور کیا گیا ہے۔نیپرا کے فیصلے میں کہا گیا ہےکہ ملک بھرمیں بجلی کا یکساں ٹیرف برقرار رکھنے کے لیے اضافے کی منظوری دی گئی جب کہ کےالیکٹرک صارفین سے وصولیاں جنوری، فروری اور مارچ 2024 میں کی جائیں۔نیپرا نے فیصلہ نوٹیفکیشن کے لیے وفاقی حکومت کو بھجوادیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں