نارووال(پی این آئی)مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما احسن اقبال اور دانیال عزیز کے درمیان اختلافات ختم نہ ہو سکے،دونوں لیگی رہنماؤں نے ایک دوسرے کے حلقے میں کاغذات جمع کروا دیئے۔
تفصیلات کے مطابق احسن اقبال نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 76 اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 54 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں جبکہ دانیال عزیز کے حمایتی اویس قاسم نے بھی اسی حلقے سے کاغذات داخل کروائے ہیں،پی پی 56 میں احسن اقبال کے کزن کے خلاف دانیال عزیز اور ان کی اہلیہ نے کاغذات داخل کروائے ،دونوں مرکزی قائدین اپنے اپنے حمایتیوں کو پارٹی ٹکٹ دلوانے کیلئے کوشاں ہیں۔
اسی طرح مسلم لیگ ن کے رہنمادانیال عزیز نے پی پی نورکوٹ شکرگڑھ 56 سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے، دانیال عزیز نے این اے 75 شکرگڑھ سے بھی کاغذات نامزدگی جمع کروا رکھ ہیں ،دانیال عزیز نے اہلیہ مہناز اکبر عزیز کے بھی پی پی 56 نورکوٹ شکرگڑھ کاغذات جمع کروائے ہیں ،پی پی 56 نورکوٹ شکرگڑھ میں مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے رانا منان نے بھی کاغذات نامزدگی گزشتہ روز جمع کروائے تھے جو احسن اقبال کے کزن ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں