کلرک سے اپیل چھیننے کا معاملہ، بانی پی ٹی آئی کی کارروائی کیلئے چیف جسٹس کو درخواست

راولپنڈی(آئی این پی)بانی پی ٹی آئی کی اپیل وکلا کے کلرک سے چھیننے کے معاملہ پر بانی پی ٹی آئی کے وکلا نے واقعہ پر چیف جسٹس پاکستان کو درخواست دیدی۔درخواست میں بانی پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ سے واقعہ کی تحقیقات اور کارروائی کا مطالبہ کر دیا، احاطہ عدالت میں موجود سی سی ٹی وی کیمروں کی ریکارڈنگ کے بھی جائزے کی استدعا کی گئی، واقعہ کے ذمہ داران کو قرار واقعی سزا دینے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔بانی پی ٹی آئی نے وکلا کے ذریعے چیف جسٹس اور دیگر ججز کو خط میں کہا کہ کلرک عثمان کو فرسٹ فلور پر سول کپڑوں میں ملبوس چار افراد نے روکا،

چاروں افراد نے کلرک عثمان سے موبائل اور ذاتی اشیا سمیت اپیل پر مبنی فائلز بھی چھین لیں۔خط میں مزید کہا گیا سپریم کورٹ کے احاطہ میں ایسا واقعہ پیش آنا سکیورٹی ایشوز کی نشاندہی کرتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close