حلقہ بندیوں پر اعتراضات کب سنے جائیں گے؟ الیکشن کمیشن نے اعلان کر دیا

اسلام آباد(آئی این پی)حلقہ بندیوں پر اعتراضات سے متعلق الیکشن کمیشن آف پاکستان کا بڑا فیصلہ آگیا۔الیکشن کمیشن نے حالیہ حلقہ بندیوں سے متعلق اہم فیصلہ جاری کر دیا جس میں کہا گیا ہے کہ حلقہ بندیوں پر اعتراضات عام انتخابات کے نتائج مرتب کرنے کے بعد سنیں گے۔الیکشن کمیشن کے فیصلے میں سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کا بھی حوالہ دیا جس کے مطابق سپریم کورٹ نے شیڈول اجرا کے بعد حلقہ بندیوں پر اعتراضات کو سننا انتخابی پروگرام کو متاثر کرنے کے مساوی قرار دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close